آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ون ڈے کرکٹ ہو یا ٹی 20 تمام ٹیموں کو مقررہ وقت پر اوورز مکمل کروانے ہوتے ہیں اگر ایسا نہ ہو تو ٹیم کو سزا دی جاتی ہے تاہم اس مرتبہ سزا مختلف ہوگی۔
آئی سی سی کے سلو اوور ریٹ قانون میں مالی جرمانے کے ساتھ ساتھ فیلڈر کی بھی پنالٹی ہوگی۔
قانون کے تحت کوئی ٹیم 48 اوورز تک مقررہ اوورز سے پیچھے رہی تو ایک اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنا ہوگا جس کا فائدہ بیٹنگ ٹیم کو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس قانون کی ابتدا ٹی 20 کرکٹ سے ہوئی تھی، 2022 میں ون ڈے پر بھی یہ قانون لاگو کیا گیا تھا اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی اس قانونی کا اطلاق ہوگا۔