دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی اور کے ایل راہول دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین کے ایل راہول دوسرے نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوینٹی کی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، عماد وسیم کا رینکنگ میں پانچواں جبکہ شاداب خان کا آٹھواں نمبر ہے، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم اور کپتان کا راج برقرار
اس کے علاوہ آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری، کولن منرو چوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں اور گلین میکسویل چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے۔