دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
Opener Phil Salt was among the big gainers in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings update 💪
More 👉 https://t.co/0gBziIsvzS pic.twitter.com/bHvgxKdvxH
— ICC (@ICC) December 27, 2023
جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے، رضوان دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔