دبئی : انٹرنیشل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی، درجہ بندی میں پاکستان چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ پہلی پوزیشن پر تاحال برقرارہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ بھارت کی پوزیشن 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 117 ریٹنگ پوائنٹس لے کرساؤتھ افریقہ تیسرے نمبرپر ہے۔
پاکستان کی ٹیم انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ درجہ بندی میں 116 ریٹنگ پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی، تیسری پوزیشن والے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان صرف آٹھ پوائنٹس کا فرق ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے بہترین بولر عماد وسیم ہیں جن کا چوتھا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ پاکستان کی ایک روزہ میچوں میں آٹھویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی انفرادی درجہ بندی میں بلے بازی میں پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں ہے۔