انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور سعود شکیل کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق انگلش بیٹر جو روٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں وہ 917 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیروی بروک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، بھارت کے یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے والے بابر اعظم 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔
سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آغا سلمان کو انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے وہ کیریئر بیسٹ رینکنگ 14ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے اور روی چندر ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، شاہین آفریدی 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔