کراچی: ڈیفنس کلفٹن میں آئس نشے کے ٹھکانے قائم ہونے کا انکشاف، سابق پولیس اہلکار بھی ملوث

کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کلفٹن میں آئس نشےکےٹھکانےقائم ہونےکاانکشاف ہوا، اسی اڈے پر قتل ہونے والی لڑکی کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے لڑکی کے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق پولیس اہلکار خرم سلطان آئس نشے کا عادی بن چکا جس نے مقتولہ کے ساتھ مل کر نشہ کیا اور لڑکی اُسے برداشت نہ کرسکی اور اُس کی طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد خرم سلطان نے اُسے گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس نے اپنے سابق پیٹی بھائی کو ڈیفنس ویو کے فلیٹ سے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: آئس فروخت میں ملوث اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق سب انسپکٹر گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے فلیٹ میں آئس کا نشہ کرنے والے افراد جمع ہوتے اور اس گھر کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ملزم نشےکےبعدلڑکی کونشےکی حالت میں فلیٹ میں بندکرکےچلاگیاتھا اور جب واپس تاخیر سے پہنچا تو مقتولہ کی حالت بگڑ چکی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی خراب حالت دیکھ کر اُس کا گلا دبا کر قتل کیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر لاش کو عزیز آباد میں پھینکا، پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔