پشاور : افغانستان سے کتابوں کے ذریعے آئس اسمگل کرنے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے کتابوں کے ذریعے آئس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بغداد خان کو گرفتارکیا، اےایس پی فقیرآباد نے کہا کہ ملزم نےصفحوں پر کیمیکل کی مدد سے آئس کو خشک کیا تھا۔
فقیرآباد کا کہنا تھا کہ ملزم نےبھاری مقدارمیں منشیات کتابوں اورویسٹ کوٹ میں چھپائی ہوئی تھی اور پشاورکےراستےمنشیات پنجاب لےکرجارہاتھا۔
ملزم بغدادخان متعددبارآئس کتابوں میں پنجاب منتقل کرچکا ہے، آئس کی مقدارساڑھے3کلوہے،کتابوں کاوزن25کلوسےزائدہے۔