اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کی جانب سے بھیجے گئے سادہ مگر مہلک شہید 136 ڈرون کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے اعتراف کیا کہ ایران سے لانچ کیے گئے ایک شہید 136 نے شمالی شہر بیت شیان میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جو اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ ایرانی ڈرون کو مار گرانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔
علاوہ ازیں، اسرائیلی دفاعی فورسز نے بتایا کہ اس نے کچھ دیر قبل گولان کی پہاڑیوں پر ایک ڈرون کو مار گرایا اور دوسرے کو روکنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بالائی گلیلی میں ایرانی ڈرون کی دراندازی کا سائرن غلط الارم تھا جبکہ ایلات اور جنوبی نیگیو کے علاقے میں سائرن کی جانچ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب پر متعدد میزائل داغ دیے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا، تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے لگے، شدید دھماکوں اور تباہی سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، حکومت کی جانب سے عوام کو بنکرز میں جانے کی ہدایت سے دی گئی۔