اسرائیلی فوج کا حماس کے 5 کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعوی

اسرائیل حماس کمانڈر

یروشلم : اسرائیلی فوج نے حماس کے پانچ کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعوی کر دیا، شہید ہونے والوں میں حماس کے انٹیلی جنس ڈائریکٹرکے نائب شادی بارود اور خان یونس میں حسن عبداللہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے حماس کے پانچ کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعوی کر دیا، اسرائیل کے وزیرِ دفاع یواو گیلنٹ نے اسرائیلی کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہ اگلے پچھتر سال اس جنگ پر منحصر ہیں۔

یواو گیلنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ شادی بارود، خان یونس میں حسن عبداللہ کو شہید کیا جبکہ رات گئے بمباری میں دراج تُفح بٹالین کے مزید تین کمانڈرز شہید ہوئے ، جن میں بریگیڈ کے سربراہ رِفات عباس،نائب ابراہیم ، جنگی امورکے سربراہ طارق معروف شامل ہیں۔

صیہونی فورس کے مطابق یہ تینوں کمانڈرز گزشتہ کئی دہائیوں سے حماس سے وابستہ تھے، ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دراج تُفح بٹالین حماس کے غزہ سٹی بریگیڈ کا حصہ ہے، دراج تُفح بٹالین کو حماس کی سب سے اہم بریگیڈ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب حماس نے فوری طور پر اسرائیلی دعوی کی تصدیق نہیں ہے۔