نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسگر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارتی ٹیم کی بھرپور تیادی جاری ہے، ٹیم ورلڈ کپ کے لیے 3 ہفتے پہلے سے آسٹریلیا میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے بڑی ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، ان سب کے باوجود اگر بھارتی ٹیم اس بار ورلڈ کپ ہار جاتی ہے تو اس کی وجہ تیاری نہیں ہوسکتی۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ اب یہ فارمولا بھارتی ٹیم پر اپلائی نہیں ہوگا جس میں کہا جاتا ہے کہ ’’اگر آپ نے تیاری نہیں کی تو ناکام ہونے کے لیے تیار ہوجاؤ‘‘ کیوںکہ اس بار ٹیم نے آئی سی سی ٹی توئنٹی مینز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے۔
لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ سے ہی بہترین رہی ہے، لیکن ٹیم نے حالیہ ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم نہیں کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیم نے ایشیا کپ فارمیٹ کو آسان لیا تھا، اس مرتبہ اس ٹیم کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔
بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسگر نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج اور بھارتی کرکٹ فین کے ٹرافی جیت کر گھر لانے کی مثبت سوچ کے باوجود دیگر ٹیمیں بھی پریکٹس میچز کھیل کر اچھی تیاری میں ہیں اور بھارتی ٹیم کو روک سکتی ہیں۔