شوبز انڈسٹری کے اداکار و معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو وہ مہوش حیات سے کریں گے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں گزشتہ دنوں ایچ ایس وائی نے شرکت کی اور زندگی کے یادگار لمحات سمیت شادی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔
ایچ ایس وائی نے بتایا کہ میرا بچپن امریکی شہر نیویارک میں گزرا پھر ہم لندن آگئے وہاں میں نے والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی دیکھی تھی۔
میزبان محب مرزا نے کہا کہ آپ کی شادی کب دیکھ رہے ہیں؟ اس پر حسن شہریار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’شہزادی ڈیانا کو شادی میں بلانا تھا وہ رہی نہیں تو شادی بھی آگے ہوگئی ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘اگر کبھی کوئی مجھے گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہے گا تو میں مہوش حیات سے کروں گا کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے’۔
ساتھ ہی ایچ ایس وائی نے یہ بھی کہا کہ ‘میں واضح کردوں کہ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط اور بہترین ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں ڈیانا کی شادی دیکھ کر گھر آیا تو ٹشو پیپر لیا اس پر ڈیانا کا ڈریس بنانے لگ گیا تاکہ بہن کی گڑیا کو پہنا سکوں۔
حسن شہریار نے بتایا کہ کچھ سال پہلے شہزادہ ولیم پاکستان آئے تھے وہاں بہت سے لوگوں کو بلایا گیا تھا لیکن ہمیں ان سے کچھ کہنے کی اجازت نہیں تھی لیکن میں انہیں بتایا کہ آپ کی والد کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ مجھے 25 سال ہوگئے تھے کہ فیشن انڈسٹری سے منسلک ہوں اور شہزادی ڈیانا کے بیٹے ولیم نے ہی مجھے کہا کہ میرا کام اچھا ہے۔
حسن شہریار نے کہا کہ ’کبھی کسی کو نچلا ہونے پر محسوس نہیں کروایا لیکن جس میں مجھے ڈسا ہے اس کو میں نے پندرہ مرتبہ ڈسا ہے۔