‏‘طالبان کامیاب ہوسکتے تو کشمیر میں ہم کیوں نہیں‘‏

ملک لوٹنے والے کہہ رہے ہیں ہمیں دوبارہ وزیر اعظم بنایا جائے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے طالبان سے بےسروسامانی میں ‏کامیاب ہوسکتے تو کشمیرہم کیوں نہیں؟

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ رحمان ‏ملک کی کتاب حقیقت میں ملکی نظام کیخلاف ایف آئی آرہے لیاقت علی خان اورضیاالحق کو کس نےقتل کیا؟ ‏بےنظیربھٹو،حکیم سعیدکوکس نےقتل کیا؟ سوالات ضروراٹھتےہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اللہ نہ کرے طالبان 20 لاکھ شہادتوں کےذمہ داروں سےسمجھوتہ کریں رحمان ملک کو ‏مشورہ ہےافغانستان کی صورتحال پر بھی تحقیقات کریں۔

Image

انہوں نے کہا کہ افغانستان پرمرضی مسلط کرنےکارویہ ترک کرکےآزاد چھوڑنا چاہیے مجھے یقین ہے افغان طالبان ‏کامیاب ہوں گے ہماری کہانی تکمیل پاکستان کو مکمل کرنا ہے، کشمیرہماری شہ رگ ہے طالبان سے بےسروسامانی ‏میں کامیاب ہوسکتے تو کشمیرہم کیوں نہیں؟

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر سے آنےوالےدریاخشک ہوگئےتویہاں زمینیں بنجرہوجائیں ‏گی۔