افتخاراحمد کے ہاں ننھی پری کی ولادت

قومی کرکٹر افتخار احمد کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے۔

افتخار احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ افتخار فیملی میں بیٹی کا اضافہ ہوا ہے جس پر وہ اللہ کے شکرگزار ہیں۔ افتخاراحمد نے لکھا کہ اللہ نے مجھے رحمت سے نوازا ہے جو کہ ہماری فیملی میں خوبصورت اضافہ ہے۔

کرکٹر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ افتخار احمد پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔