ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے پر خوشی کا ظہار کیا ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی، ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو شکست
قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
Alhamdulillah, an unbelievable feeling crossing the triple figures for the first time in green wearing the ⭐️ on my heart.
Truly humbled by all the love.
An amazing day having the best seat to watching the master at work @babarazam258.
Great start to the tournament for us! pic.twitter.com/E2zymPdsbN
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) August 30, 2023
سینچری اسکور کرنے والے جارہانہ مزاج بیٹر افتخار احمد نے ایکس پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، آج پہلی مرتبہ سینچری اسکور کرنے پر اپنی دلی کیفیت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔
افتخار احمد نے کہا کہ ابھی تک یقین نہیں آ رہا ہے کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے آج سینچری اسکور کر لی ہے، آپ سب کے پیار کا بہت بہت شکریہ اور تو اور آج یوں ماسٹر بلاسٹر بیٹر بابر اعظم کو اپنے ساتھ بہترین انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔
افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایک بڑے ٹورنامنٹ کا ایک اچھا آغاز حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔