ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس الرٹ ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل آف پنجاب (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے کامیاب انعقاد کے لیے الرٹ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لیے پولیس الرٹ ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز اور الیکشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 4 ہزار جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے 275 میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں جہاں اضافی نفری اور دیگر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

https://urdu.arynews.tv/bye-election-na-148-polling-continue/

واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی پی کے یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر پی پی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف ملک کے درمیان مقابلہ ہے۔