بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ آئی جی سندھ نے مکمل تفصیلات جاری کردیں

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بجٹ 2018 اور 19 کےاخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، پولیس بلڈنگز کی مرمت،تذئین و آرائش کا مجموعی بجٹ 607 ملین رہا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے2018 اور 19 میں بجٹ سے خرچ کی گئی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس بلڈنگزکی مرمت،تزئین وآرائش کامجموعی بجٹ607 ملین رہا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پی اوکی مرکزی بلڈنگ،دفاترکی مرمت پر70ملین کےاخراجات آئے ، 70 ملین مجموعی رقم کا11.5 فیصد  بنتےہیں جبکہ بقیہ رقم 187تھانہ جات کی مرمت،تزئین وآرائش پر خرچ ہوئی، تھانہ جان کی مرمت پرخرچ رقم 88.5فیصد بنتی ہے۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا رقم سے ٹریننگ سینٹرز، اداروں، دیگر پولیس دفاتر،بلڈنگزکی مرمت کی گئی، سی پی او بلڈنگ کے فرنٹ ، پارکنگ کی مرمت،تزئین و آرائش کافی عرصے بعد کی گئی۔

گذشتہ روز محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سندھ پولیس میں گزشتہ مالی سال کے آخری  دنوں خوبصورت دفتر پر کروڑوں کےاخراجات ہوئے ، ایک ماہ میں تزئین وآرائش پر ریکارڈ 8 کروڑروپےخرچ کیے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا آئی جی آفس،سی پی اوکیلئے آرکیٹیکٹ،انجینئرز،ڈیزائننگ ماہرین کی خدمات لی گئیں ، آئی جی سندھ، ان کے  ذیلی شعبوں میں دفاتر کو خوبصورت بنانے پر سرکاری اخراجات کئے۔

محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں پولیس کوغیرترقیاتی اخراجات کی مد میں کروڑوں روپےجاری ہوچکے ہیں ، سندھ پولیس نےافسران کے دفاتر، آرائش،گاڑیوں کی خریداری پر خطیررقم خرچ کی۔

دستاویزات کے مطابق فنڈزمختص کیےجانےکےباوجودپولیسنگ نظام کی بہتری کی کئی اسکیمز زیر التوا ہیں  اور سندھ میں ہائی ویزپرپولیس پوسٹس،تھانوں کی مرمت وتوسیع کے کام بھی نہیں ہوسکے۔