کراچی : سی ٹی ڈی کے دفتر سے شہری کی بازیابی کے معاملے ایس پی آپریشن ون سی ٹی ڈی عمران شوکت اور ڈی ایس پی سہیل اختر سلہری کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے سی ٹی ڈی کے دفتر پر مغوی کی بازیابی کے لیے چھاپے کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔
آئی جی سندھ نے ایس پی آپریشن ون سی ٹی ڈی عمران شوکت کوعہدے سے ہٹا دیا اور سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
شہری کی بازیابی کے معاملے پر ڈی ایس پی سہیل اختر سلہری کو معطل کردیا گیا اور واقعے سے متعلق تحقیقات کے احکامات جاری ہے۔
سی ٹی ڈی ٹیم نے اتوار کوعلیان نامی شہری کومبینہ اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، رینجرز اسپیشل ٹیم سادل لباس میں پہنچی تو معاملہ کھلا، تاوان وصول کرنےوالےسی ٹی ڈی سول لائنز اہلکار تھے۔
رینجرز ٹیم نے چھاپہ مارا تو سی ٹی ڈی اعلیٰ افسران بھی پہنچے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے ایس ایچ او امداد خواجہ سمیت چار اہلکار معطل کردیئے اور واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔
آصف اعجازشیخ نے بتایا تھا کہ معطل اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اےایس آئی اور کانسٹیبل شامل ہیں، ملزمان پر کالعدم تنظیم سے روابط کا شبہ ہے، سی ٹی ڈی نے متاثرین کے اہلخانہ سے پہلے 5 لاکھ مانگے پھر 1 لاکھ طے ہوئے۔
.