آئی جی سندھ کا گٹکا، ماوا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کرنیکا حکم

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے حکم سامنے آیا ہے کہ گٹکا، ماوا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کی جائے۔

آئی جی نے سندھ بھر سے گٹکا، ماوا کھانے والے اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی جائے گی، آئی جی سندھ نے نشہ نہ چھوڑنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

گٹکا، ماوا، مین پوری بنانے والوں کے خلاف آئی جی سندھ کا بڑا اقدام

پولیس کی جانب سے ماضی میں گٹکا، ماوا کی فروخت کے خلاف بنائے جانے والی جو ٹیم تشکیل دی گئی تھی اس میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہل کار شامل کیے گئے تھے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گٹکا اور ماوا کی فروخت میں سہولت کاری کی تحقیقات کے کیس میں انکشاف سامنے آیا تھا کہ کریمنل ریکارڈ والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو پھر تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی میں موجود افراد گٹکے، ماوے کی سپلائی میں سہولت کاری کرتے ہیں، ٹیم میں شامل اہل کار شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی میں بھی ملوث رہے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/police-take-from-extortion-gatka-and-mawa-mafia-sensational-revelation-in-confidential-report/