ڈیفنس بڑا بخاری میں پولیس اور کار چوروں کے درمیان مقابلہ کیسے شروع ہوا؟ سی سی ٹی وی سامنے آگئی

ڈیفنس بڑا بخاری

کراچی : ڈیفنس بڑا بخاری میں پولیس اور کار چوروں کے درمیان مقابلے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بڑابخاری پر درخشاں پولیس کا چوروں سے مقابلہ ہوا، مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

3ملزمان کوگاڑی میں بڑابخاری کی کارپارکنگ میں آتےدیکھاجاسکتا ہے، ایک ملزم سفید رنگ کی گاڑی میں گھسا،2اپنی کارمیں بیٹھے رہے۔

گشت پر مامور پولیس اہلکارسڑک سے گزرے تو انہیں شک ہوا ، پولیس موبائل رکتےہی اہلکار تیزی سےپارکنگ کی طرف دوڑے۔.

کار سے نکلنےوالےملزم کوپولیس کو دیکھتے اپنی گاڑی کی طرف بھاگتےدیکھاجاسکتاہے، ملزم جیسےہی کار میں بیٹھاتو پیچھے سے پولیس آگئی۔

جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزمان پر فائرنگ کی گئی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی اہلکار واپس موبائل کی جانب بھاگے، ملزمان سےخیابان شجاعت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس موبائل پر ملزمان نے متعدد گولیاں چلائیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کار میں آگےبیٹھے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے تھے، زخمی حالت میں بھاگتےملزمان ایک موٹرسائیکل سے ٹکرائے، ملزمان نےایک شہری کی گاڑی چھینی اورفرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی کار سے10نمبرپلیٹیں، جیمرزاور کئی اوزار ملے تاہم واقعے سےمتعلق مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔