احسان اللہ کی کامیابی کے پیچھے کون؟ فاسٹ بولر نے تصویر شیئر کردی

احسان اللہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے افغانستان کے خلاف سیریز میں شاندار بولنگ کرکے اپنے ڈیبیو کو یادگار بنالیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں فاسٹ بولر احسان اللہ کے خطرناک باؤنسر سے نجیب اللہ زردارن زخمی ہوگئے تھے۔

احسان اللہ کی گیند نجیب اللہ کے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا تھا جس کے بعد وہ میدان سے چلے گئے اور پھر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

تاہم میچ کے بعد احسان اللہ اور نجیب اللہ ملے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے بھی لگایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احسان اللہ کی بولنگ کی تعریف کی گئی تھی اور کہا گیا کہ فاسٹ بولر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی۔

اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسان اللہ نے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میری ہر کامیابی کے پیچھے ابو جان (والد) ہیں۔‘