پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر خاموشی توڑ دی۔
فاسٹ بولر احسان اللہ نے عبداللہ نامی نوعمر دوست کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے کھیل چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔
احسان عجیب و غریب ویڈیوز پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس میں وہ جذباتی اور روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ان کی ویڈیوز نے مداحوں کو پریشان کیا جب تک کہ انہوں نے انٹرویو میں یہ انکشاف نہیں کیا کہ ان کی جذباتی پریشانی ان کے دوست کے ساتھ ذاتی تنازع کی وجہ سے تھی۔
فاسٹ بولر نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک کرکٹ نہیں کھیلیں گے جب تک کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ نہیں مل جاتے۔
انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے بارے میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں تب ہی کرکٹ کھیلوں گا جب میرا دوست واپس آئے گا، میں اس پر اٹل ہوں اور یہ سب کے لیے چیلنج ہے کہ جب میرا دوست واپس آئے گا تو میں کرکٹ کھیلوں گا باقی میں عوام پر چھوڑ دیتا ہوں۔
کرکٹ شائقین نے ان کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
اب نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان اللہ سوشل میڈیا پوسٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ وہ نوجوان میرا طالب علم ہے اور استاد، طالب علم کا رشتہ باپ اور بیٹے جیسا ہوتا ہے، اس کا بڑا بھائی میرا دوست ہے اور میرے بھائی جیسا ہے، اس نے میری بہت رہنمائی کی اور مجھے اچھا راستہ دکھایا۔
انہوں نے کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ وہ ایسی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ان کا کرکٹ کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔