بالی ووڈ کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے مداحوں کو اپنے مسٹری مین سے متعارف کروا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز اپنے منگیتر کو سامنے لے آئیں۔
الیانا ڈی کروز نے انسٹا اسٹوری میں اپنی اور منگیتر کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’ڈیٹ نائٹ‘ ساتھ ہی انہوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی۔ تاہم اداکارہ نے منگیتر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں الیانا ڈی کروز نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
بعدازاں اداکارہ نے دوست اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا تھا پھر انہوں نے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن اس تصویر میں ان کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
یاد رہے کہ الیانا ڈی کروز بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں برفی، رستم، بادشاہو، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، ودیگر شامل ہیں۔