الیانا ڈی کروز کی جگہ ’ریڈ 2‘ میں کس اداکارہ کو شامل کیا گیا؟

ریڈ 2

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کو 2018 کی فلم ’ریڈ‘ کے سیکوئل ’ریڈ 2‘ میں الیانا ڈی کروز کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ریڈ‘ سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں اجے دیوگن نے انڈین ریونیو سروسز (آئی ار آیس) افسر امے پٹنائک کا کردار نبھایا تھا اور الیانا ڈی کروز ان کی بیوی کے کردار میں جلوہ گر تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RAID (@raidthefilm)

اجے دیوگن اور ان کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع پر لکھنؤ میں رامیشور ’ارجی سنگھ‘ عرف ’تاؤجی‘ (سوربھ شکلا) کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اور سوربھ شکلا سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے لیکن الیانا ڈی کروز نے نجی زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعد ان کی جگہ وانی کپور کو سیکوئل میں شامل کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaani Kapoor (@_vaanikapoor_)

وانی کپور اس سے قبل بالی وڈ کی فلموں شدھ دیسی رومانس، چندی گڑھ کرے عاشقی اور وار میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

ریڈ 2 کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اترپردیش اور راجستھان میں ہوگی، پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ سیکوئل میں ڈبل ڈرامہ اور سسپنس ہوگا۔

واضح رہے کہ ریڈ 2 کی ہدایت کاری کے فرائض راج کمار گپتا انجام دے رہے ہیں، فلم رواں برس 15 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔