اسلام آباد: نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سیکٹر جی 10 میں کارروائی کر کے غیرقانونی کال سینٹر بند کروا دیا۔
این سی سی آئی اے اعلامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران غیرقانونی کال سینٹر سے 5 غیرملکیوں سمیت 65 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
غیرقانونی کال سینٹر میں پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی ملازم تھے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، این سی سی آئی اے غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھےگی۔