حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل کا انکشاف

حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل

کوئٹہ : حب سے روزانہ 200 سے 300 ٹینکرز غیر قانونی طریقے سے کراچی لے جانے کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع حب میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل کے انکشاف کے بعد حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع حب میں دفعہ 144 نافذ کردیا، سروے میں انکشاف ہوا روزانہ دو سو سے تین سو ٹینکرز حب سے غیر قانونی طریقہ سے پانی کراچی لے جاتے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد حمزہ شفقات نے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا پانی چوری کے باعث حب میں پینے اور انڈسٹریز کیلئے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پانی چوری کی روک تھام کیلئے ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

مزید پڑھیں : ٹینکر مافیا کا پولیس اور واٹر بورڈ کی مبینہ سرپرستی میں حب ڈیم سے پانی چوری کرنے کا انکشاف

یاد رہے اس سے قبل پولیس اور واٹر بورڈ کی مبینہ سرپرستی میں حب ڈیم سے ٹینکر کی جانب سے پانی چوری کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا، جو شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

منگھوپیر نورانی ہوٹل اور حاجی ابراہیم گوٹھ میں کئی مقامات پر پانی چوری ہورہا ہے اور مضر صحت پانی شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے