سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد نمبر 2 میں غیرقانونی اسکول قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ گلی پر بھی قبضہ کر کے اسکول میں شامل کیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں غیرقانونی اسکول قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ناظم آباد نمبر 2 کے رہائشی علاقے میں اسکول قائم کیا گیا، اب گلی پر بھی قبضہ کر کے اسکول میں شامل کیا جارہا ہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست میں اسکولز ایجوکیشن، اینٹی انکروچمنٹ کو فریق بنایا جائے، ترمیمی درخواست دائر کریں پھر کارروائی کا حکم دیں گے۔
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہر جگہ شکایت کی مگر کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔