عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر ہفتہ کو کولکتہ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے عماد نے گرین شرٹس کے لیے اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کی، جس میں لازمی میچ جیتنے کے لیے پلیئنگ الیون میں اسپنر کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو باقاعدہ اسپنر کھلانا چاہیے، چاہے وہ شاداب [خان]، ابرار [احمد] یا اسامہ [میر] ہوں مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک اسپنر شارٹ ہیں لیکن باقی ٹیم کو وہی رہنا چاہیے۔
ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حصہ لیا۔
پریکٹس سیشن میں ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں بولنگ کی جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور حصہ لیا۔
انگلیند کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں ابرار احمد، امام الحق اور محمد نواز نے حصہ نہیں لیا جبکہ شاداب خان نے انجری سے ریکوری کے بعد پہلی باربولنگ کی۔