قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی کی ٹیم ناٹنگھم شائر کو جوائن کر لیا۔
ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز نے عماد وسیم کو جاری وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
پاکستانی آل راؤنڈر اس سے قبل ٹی 20 بلاسٹ کے 2019 اور 2020 کے سیزن میں آؤٹ لاز کے لیے کھیل چکے ہیں اور اب وہ کاؤنٹی میں ہم وطن شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ شامل ہوں گے۔
عماد آخری دو گروپ مرحلے کے میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے اور اگر وہ کوالیفائی کرتے ہیں تو کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے وہ کولن منرو اور پٹیل کے چھوڑے ہوئے خلا کو پُر کرنے کے لیے قدم بڑھائیں گے۔
یہ دونوں کھلاڑی گروپ مرحلے کے کم از کم اگلے دو میچوں کے لیے انجری کی وجہ سے باہر ہو چکے ہیں۔
عماد وسیم نے 66 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔