امام مسجد نبوی ﷺ کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت

امام مسجد نبوی ﷺ

لاہور : مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مسجدنبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکو خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان ان کا گھر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے،مریم نواز

انھوں نے کہا کہ امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی قرات سن کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے، ان کی تشریف آوری ہر پاکستانی کیلئےاعزاز ہے۔

امام مسجد نبوی ﷺ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب دوست ہیں اور رہیں گے۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پنجاب میں آمد پر بھرپور مہمان نوازی ہوئی، کوئی کمی محسوس نہیں کررہا۔

امام مسجد نبوی ﷺ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دی۔