امام الحق کی ’شاہ رخ خان‘ والی ادائیں، مایوں کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ کے بلے باز امام الحق کی مایوں کی تصاویر جاری ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ گزشتہ ماہ نومبر کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تمام ہی تصاویر کو بہت پسند کیا گیا جبکہ امام اور انمول کی محبت کو حقیقی منزل مل جانے کی خوشی بھی تمام تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر عیاں تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز کی شادی کی تقریبات کے آغاز کی خبر کے ساتھ ان کی دلہن انمول محمود کی تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی، بعدازاں قوالی نائٹ، بارات اور دعوتِ ولیمہ کی تصاویر اور دلہا دلہن کے لُکس بھی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کئے گئے۔

امام الحق نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہِ دسمبر کو بھی اپنی شادی کے رنگ سے رنگین بناتے ہوئے مایوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ پیلے کُرتے کے ساتھ گھوم والی شلوار زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

امام الحق کو سوشل میڈیا صارفین ’بالی وڈ کا ہیرو‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض مداحوں نے انہیں مشورے بھی دیئے کہ ’امام کرکٹ چھوڑیں بالی وڈ میں اداکاری شروع کردیں‘۔