امام الحق کی پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

امام الحق

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی ذومعنی ٹوئٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے لکھا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے۔‘

اس سے قبل امام الحق نے پریس کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی تھی اور مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا۔

امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا جس کے بعد اب انہوں نے پانچویں میچ سے قبل یہ پیغام شیئر کیا ہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امام الحق کو پریس کانفرنس میں بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔