گال ٹیسٹ کے پہلے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنالیے، دھنن جیا ڈی سلوا 94 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ابتدائی چار وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد میتھیوز اور دھنن جیا ڈی سلوا نے 131 رنز کی شاندار شراکت بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔
اینجلیو میتھیوز نے 64 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں ابرار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔
A compelling first day in Galle 🏏
Sri Lanka fought back after @iShaheenAfridi ran through the top-order. Pakistan end the day with an important wicket to leave the hosts 6️⃣ down ☄️#SLvPAK pic.twitter.com/egnFTfSqke
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 100 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں، نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
تاہم سوشل میڈیا پر اوپنر امام الحق کے سپر مین کیچ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
آغا سلمان کی گیند پر شارٹ لیگ پر کھڑے امام الحق نے سدھیرا سمارا وکرما کا شاندار کیچ پکڑا، امام کے شاندار کیچ کی بدولت سدھیرا 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Is it a bird? Is it a plane? No, he's Imam Ul Haq 🔥pic.twitter.com/b1cmGKQXQy
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 16, 2023