قومی کرکٹر امام الحق نے شادی سے انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے اہلیہ امام الحق کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انمول نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
امام الحق نے بھی اس پرمسرت موقع پر سرمئی رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ہم ناصرف زندگی کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔‘
Today, we've not only become partners for life but have also solidified the bond of best friendship, which has always been the foundation of our love story. Today, I not only married my best friend ,but also found my forever home in your heart. Keep us in your prayers.❤️ pic.twitter.com/DXHYqKeAUB
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) November 25, 2023
امام الحق نے کہا کہ آج، میں نے ناصرف اپنے بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بھی پایا۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔‘
واضح رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس کے بعد قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرفراز احمد، بابر اعظم دیگر کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔
امام الحق نے بھی قوالی نائٹ کے موقع پر انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
قومی کرکٹر کو شادی کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔