امام الحق کی شادی، قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل

امام الحق

قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کی قوالی نائٹ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

امام الحق کی اپنی ہونے والی اہلیہ انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

امام الحق کا نکاح پچیس اور ولیمہ چھبیس نومبر کو ہوگا۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارک باد اور دعائیں کی جارہی ہیں۔

امید ہے کہ امام ابتدائی طور پر آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کے کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے اور بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے، کیمپ 28 نومبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے روانہ ہوگی۔