ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی معروف نوجوان وکیل اور سماجی رہنما ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایمان مزاری دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور  انہوں نے ساتھی وکیل عبدالہادی سے شادی کی۔

ایمان مزاری نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیں تھیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ایمان مزاری نے نکاح پر سفید ساڑھی پہنا تھا جب کہ ان کے دلہا نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔

ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

تاہم اب رخصتی پر ایمان مزاری نے ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا عبدالہادی نے کالے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان مزاری اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں اس دوران شیریں مزاری آب دیدہ بھی ہوگئیں۔