الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی نئی ویڈیو میں تہلکہ مچادیا

الجزائر سے تعلق رکھنے والی اولمپک باکسنگ چیمپئن ایمان خلیف کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر الجزائر کے ایک میک اپ آرٹسٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایمان خلیف کا میک اپ میں دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Beauty code (@beauty.code.officiel)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان خلیف پنک سوٹ میں خوبصورت نظر آرہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنا گولڈ میڈل بھی گلے میں پہن رکھا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے ایمان خیلف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کپڑے اور ظاہری شکل یہ نہیں بتاتے کہ آپ کیا ہیں، ایمان نے کبھی بھی اپنی ظاہری کو بدلنے کی کوشش نہیں کی، اس ویڈیو میں ’’اس کا پیغام بہت گہرا ہے‘‘۔‘

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس چیمپئن بننے کے بعد ایمان خیلف کا 12 اگست کو الجزائر میں شاندار استقبال کیا گیا، ایمان خیلف کا گولڈ میڈل الجزائر میں خواتین کی باکسنگ کا پہلا تمغہ ہے۔

خیال رہے کہ اولمپکس میں باکسنگ کے مقابلے میں ایمان خلیف نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، ایمان خلیف اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب پیرس اولمپک میں ان کی حریف اطالوی باکسر انجیلا کیرینی صرف 46 سیکنڈ میں میچ سے یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گئیں کہ اس سے قبل انہیں اتنا وزنی مکا کسی باکسر کا نہیں لگا۔

بعد ازاں عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات نے ایمان خلیف کی اہلیت اور جنس پر سوال اٹھایا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ مرد ہیں۔