اسلام آباد : نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے امداداللہ بوسال کو تعینات کرنے کا امکان ہے جبکہ مریم نواز کے پرنسپل سیکرٹری کے لئے دو نام زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتی کے معاملے پر نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کیلئے امداداللہ بوسال کو تعینات کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امداداللہ بوسال اسوقت وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات ہیں ، امداداللہ بو سال پہلے بھی شہبازشریف کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کام کر چکےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیر احمدسید کو وزیراعظم کا پرسنل اسٹاف آفیسر، جوائنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سمیراحمدسید اسوقت پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سمیر احمد سید شہباز شریف کیساتھ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے خدمات انجام دے چکے ہیں
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پرنسپل سیکرٹری کے لئے دو نام زیر غور ہے ، جن میں کیپٹن (ر)محمد عثمان اور ساجد ظفر کے نام شامل ہیں۔