آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ

اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے اگست تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس کا اگست تک کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، پاکستان کا ایجنڈا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں۔

28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے، اس اجلاس میں گنی بساؤ کا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹوبورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔

پاکستان کو بھی رواں ماہ نئےقرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیرخزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہرکرچکے ہیں تاہم ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں شیڈول سے ہٹ کربھی ایجنڈا شامل کرسکتا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان12جولائی کواسٹاف لیول معاہدہ طےپایاتھا ، پاکستان کونئےپروگرام کے تحت 7ارب ڈالرملیں گے اور نیاقرض پروگرام 37ماہ کیلئے ہوگا۔