اہم اعلان: ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلیے نئی شرط عائد

ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے ‏کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے ‏مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے ‏باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کے لئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ ‏مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی ‏تقسیم کئے جائیں گے۔ ‏