صدر مملکت کا اہم اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اعلان کیا ہے کہ انشااللہ اس سال ایوان صدر اور اطراف میں 10ہزار درخت لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل بنیوں کی سنت اور ثواب بھی ہے جس میں ماحولیاتی بہتری بھی ہے۔

عارف علوی نے لکھا کہ آپ بھی صاف اور سرسبز پاکستان کی مہم میں شریک ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا شجرکاری مہم میں شریک عوام سے اظہار تشکر

وزیراعظم کے اس اقدام پر پوری دنیا بھی معترف ہے، عالمی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ دنیا بھر میں ماحولیات کی بدلتی صورت حال پر ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔

زور دیا جارہا ہے کہ ہر ملک شجرکاری مہم کا آغاز کرے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکا جاسکے۔