فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کیے جا سکتے ہیں اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ جو گوشوارے جمع نہیں کرا سکیں گےوہ 15 دن کی درخواست دے سکتے ہیں درخواست دے کر 15دن میں گوشوارے جمع کرائےجاسکیں گے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 30 ستمبر تک 20 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہونے کی توقع ہے گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی روش ختم کرنا ہوگی۔