یو اے ای کابینہ میں اہم تبدیلیاں

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اور شیخ مکتوم بن محمد بن راشد کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ امارات کا کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن اشد آل مکتوم نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شیخ مکتوم بن محمد راشد کو مالیاتی اور اقتصادی امور کے لیے نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ میں ہونے والی ردوبدل کے مطابق محمد بن مبارک فاضل المزروعی وزیر مملکت برائے دفاعی امور ہوں گے۔ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مریم حارب المھیری کو صدراتی آفس میں بین الاقوامی امور کے دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ڈاکٹر آمنہ بنت عبداللہ الضحاک الشمسی کو ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

اماراتی خلا نورد سلطان لنیادی کو نوجوانوں کے امور کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ سالم بن خالد القاسمی وزیر ثقافت، امور نوجوانان اور عمر العلما مصنوعی ذہانت کے وزیر مملکت ہوں گے۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے۔

عبداللہ ناصر لوتاہ مسابقتی کونسل کی سربراہی کریں گے جو برادر اور دوست ممالک کے ساتھ  نالج گورنمنٹ کے تبادلے کی نگرانی کریں گے۔

امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم  امید ظاہر کی ہے سال 2024 امارات کی تاریخ کا سب سے خوبصورت اور عظیم سال ثابت ہوگا۔