نادرا وین کی وائرل ویڈیو پر اہم وضاحت

نادرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی موبائل وین وڈیو کی وضاحت کر دی۔

ترجمان کے مطابق نادرا موبائل رجسٹریشن وین سیاسی شخصیات کی درخواست پر رجسٹریشن ،شناختی کارڈ بناتی ہیں مذکورہ وڈیو 4ماہ پرانی ہے جس میں 20 جولائی کومقامی لوگوں کی درخواست پر بھیجا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی بلدیہ ٹاؤن کے خیبرچوک پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین کو دکھایا گیا دن کا وقت ہے اور خراب موسم کی وجہ سےگاڑی کو عمارت میں پارک کیا گیا، 6افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائی میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گشت پر موجود پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اور نادرا عملے سے گاڑی کی موجودگی کا سبب دریافت کیا نادرا عملے کے تسلی بخش جواب کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے۔

ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم موجود ہوتے ہیں لوکیشن سے متعلق تمام معلومات مل جاتی ہیں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض شرپسندعناصرحکومتی غیرقانونی مقیم لوگوں کی مہم کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہے اور مذکورہ وڈیو بھی اسی مذموم پروپیگنڈے کی مثال ہے وڈیو پر جو تبصرے کئے جا رہے ہیں وہ یکسر غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔