اسکولز میں خصوصی کیمرے لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولز میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی انتظامات کے تحت محکمہ تعلیم نے اسکولز میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکول کے داخلی راستوں پر کیمرے لگائے جائیں گے جس سے طلبا اور اساتذہ کے چہروں کی شناخت کی جائے گی۔

کمیروں کے حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو روزانہ کی رپورٹ بھجوائی جائےگی۔