سعودی موسیقاروں سے متعلق اہم فیصلہ

سعودی عرب تیزی سے وژن 2030 پر عمل کر رہا ہے جس کے تحت اب سعودی موسیقاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی میوزک اتھارٹی نے مملکت کے موسیقاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ’موجہ‘ پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت موسیقی اور آرٹ میں گریجویشن کرنے والوں کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے ٹرینرز اور میوزک کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

موجہ پروگرام ’ھذا وقتک‘ (یہ آپ کا وقت ہے) کے نعرے کے ساتھ اشروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد گلوکاری اور میوزک میں منفرد صلاحیت کے حامل 100 افراد کی تربیت کرنا ہے۔

میوزک اتھارٹی کے چیئرمین پال پیسفکین نے کہا ہے کہ موجہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو اپنا فن دنیا کے سامنے پیش کرنے کے مواقع ملیں گے اور انغامی پورٹل کے تعاون سے میوزک اور گلوکاری میں خداداد صلاحیت کے حامل سعودی نوجوانوں کی استعداد کو چمکایا جائے گا۔