قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا دوسرا فیز مکمل ہونے کے بعد بورڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکریٹری نجکاری اور سی ای او پی آئی اے سمیت 7 افراد بورڈ میں شامل ہیں جب کہ سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ نے بورڈ کا چیئرمین اسلم آر خان کو نامزد کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند روز پہلے دی تھی۔ ایس ای سی پی قوانین کےتحت پی آئی اےکےفیصلوں میں بورڈکی منظوری لازمی ہے۔
وفاقی حکومت پی آئی اے کے تمام قرضے کلیئر کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو دو حصوں میں کرنے کے بعد پی آئی اے ہوا بازی اور ہولڈنگ کمپنیاں بنائی جائیں گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نجکاری سے قبل پی آئی اے تمام قرضے کلیئر کرے گی اور پی آئی اے کی مقامی قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔