ویکسینیشن سے متعلق پنجاب حکومت کے اہم فیصلے

صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کو مزید تیز بنانے کے لیے حکومت پنجاب نے اہم فیصلے کیے ‏ہیں۔

رواں سال کے اختتام تک صوبہ بھر میں 7 کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

ویکسینیشن کے عمل کی موثر نگرانی کے لئے صوبائی سطح پر پروونشل ٹاسک فورس بنائی جائے ‏گی، پروونشل ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر صحت پنجاب کریں گی۔

صوبائی ٹاسک فورس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ‏اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکریٹریز شامل ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل ‏ہیلتھ سروسز اور دیگر سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ ‏

محکمہ صحت کے مطابق ضلعی سطح پرڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس بنائی ‏گئی ہے جب کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ‏ہیں۔

اہداف حاصل کر نے کے لئے ویکسینیشن مراکز کی تعداد اور عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ‏گا، موثر پلاننگ سے تمام اہداف وقت پر مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

ویکسینیشن سینٹر بنانے، ویکسین لگانے، ڈیٹا انٹری، ویکسین اسٹوریج ہر طرح کی اہم ضروریات کو ‏مدنظر رکھ موثر پلاننگ کی گئی ہے، تربیت یافتہ عملہ ویکسینیشن سنٹرز پر رکھا جائے گا۔