بھارت کے شہر حیدرآباد دکن جس کو ایک ساتھ دو ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب یہ اعزاز اس سے چھن گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن بھارت کا ایک بڑا میٹرو پولیٹن شہر ہے جس کو سال 2014 میں ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے وقت تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا 10 سال کے لیے مشترکہ دارالحکومت قرار دیا گیا تھا تاہم اس کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی۔
اے پی ری آرگنائزیشن کے مطابق بھارتی ایکٹ کی سب سیکشن (1) میں مذکورہ مدت کے ختم ہونے کے بعد، حیدرآباد ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت ہوگا اور ریاست آندھرا پردیش کے لیے ایک نیا دارالحکومت بنایا جائے گا ۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کو عوام کے طویل مطالبے کے بعد آندھرا پردیش سے الگ کر کے 2 جون 2014 میں ریاست کا درجہ دیا گیا تھا اور اس وقت حیدرآباد دکن کو 10 سال کے لیے دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت بنایا گیا تھا اور یہ مدت گزشتہ روز مکمل ہوگئی۔
تاہم علیحدگی کے 10 سال بعد بھی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان اثاثوں کی تقسیم جیسے کئی مسائل ابھی تک حل طلب ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/punished-for-standing-in-the-sun-in-the-scorching-heat-the-young-student-was-crippled-for-life/