پی ٹی آئی نے گمشدہ کارکنان کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے گمشدہ کارکنان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں 16گمشدہ پی ٹی آئی کارکنان کی فہرست شامل کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق 16کارکنان میں سے کچھ بازیاب ہو چکے اور کچھ ابھی بھی گمشدہ ہیں۔
درخواست میں حکومت کو جبری گمشدگی فوری روکنے کے اقدامات کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ و دفاع، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ ڈی جی ایف آئی اے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔