متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے لئے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جو مملکت میں آنے اور باہر جانے والے تمام رہائشیوں پر لاگو ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور زائرین جو ڈی ایچ 60,000 سے زائد مالیت کی نقدی، سونا، زیورات، ہیرے اور دیگر قیمتی سامان سفر کے دوران اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں وہ افسیح نامی ایپ کے ذریعے حکومت کو اس بارے میں بتا سکتے ہیں۔

یو اے ای میں آنے یا باہر جانے والے تمام مسافروں کے لیے 60,000 درہم سے زیادہ یا اس کے مساوی رقم کسی دوسری کرنسی، مالیاتی اثاثوں، قیمتی دھاتوں یا پتھروں کے ہونے کی صورت میں کسٹم حکام کو اس حوالے سے ضرور آگاہ کرنا ہوگا۔

یہ ہدایت نامہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے اور باہر آنے والے تمام رہائشیوں اور زائرین پر لاگو ہوتا ہے۔

18 سال سے زیادہ عمر کے خاندان کے ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسٹم افسران کے سامنے ظاہر کیے بغیر 60,000 درہم یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جانے کا حق رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 60,000 درہم سے زیادہ کی رقم اور قیمتی اشیاء کا اعلان کرنے کا فیصلہ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے اس کی کوششوں کا حصہ ہے۔

افسیح نامی ایپ کو فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے تیار کیا ہے۔تاکہ منی لانڈنگ سے نمٹنے میں آسانی ہوسکے۔